• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

J-10 بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ، رافیل کے گر گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ فضائی جھڑپوں کے بعد چینی طیارہ J-10 بنانے والی کمپنی چینگڈو ائیر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے جب کہ رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈی سالٹ رافیل کے شیئرز میں کمی ہوئی ہے ، حالیہ جھڑپوں میں پاکستان نے جے ٹین اور انڈیا نے رافیل طیارے استعمال کئے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دفاعی سامان بنانے والی کمپنیوں کے سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں انڈین طیاروں کی تباہی کے بعد چینی کمپنی چینگ ڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے اسٹاک کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان جس نے چینی کمپنی کے تیار کردہ جے 10سی جنگی جہاز خریدے ہیں، اور اس کے ذریعے سے پانچ انڈین جہاز تباہ کئے ہیں جن میں فرانسیسی ساختہ رفال طیارے بھی شامل تھے ۔ دوسری جانب دفاعی سازوسامان بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کمپنی کے شیئرز میں اچانک کمی دیکھی گئی۔ یہ وہی کمپنی ہے جس نے رافیل طیارے بنائے ہیں۔ پاکستانی فضائیہ کی مؤثر اور ہدفی دفاعی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے نااہل پائلٹوں نے اپنے ملک کی رسوائی کے ساتھ ساتھ فرانس کو بھی شرمندہ کردیا۔اس کارروائی میں مجموعی طور پر پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کئے گئے جن میں تین رافیل طیارے شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید