کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو اسی طرح نشانہ بنارہا ہے ، اخبار کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جانب سے اسی طرح پاکستان پر حملے کئے جارہے ہیں جس طرح حماس کے 7اکتوبر 2023کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر کئے تھے ۔ اخبار کے مطابق 2019ء میں بھی مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کئے تھے جبکہ انڈیا پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے کہ وہ شدت پسندوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے ۔