• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح نصیب کی: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح نصیب کی۔

محسن نقوی نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  توقیر عباس کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

محسن نقوی نے زخمی توقیر عباس کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون حملے میں توقیر عباس کے کزن علی حیدر شہید ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید