• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی پاک افواج کے 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 78 جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے۔ شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، شہداء کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔

قومی خبریں سے مزید