• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج سے متعلق کل حتمی طریقہ کار وضع کیا جائے گا، جنید اکبر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ احتجاج سے متعلق کل حتمی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ کل پارٹی قیادت نے چاروں صوبوں کے صدور کو اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے بلا لیا ہے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کے صدور کو طلب کیا ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ کل ہونے والی نشست میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی نے 9 مئی کے بجائے 11 مئی کو جو احتجاج کیا وہ ملک گیر تھا، 11 مئی کا احتجاج سابقہ مظاہروں سے بہتر تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر بننے کے بعد رمضان کے باوجود 24 اضلاع میں جا کر کنونشن کیے، 3 ماہ میں ورکرز کو موبلائز کرنے کے لیے گراؤنڈ پر کردار ادا کیا۔

جنید اکبر نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد ورکرز میں مایوسی تھی، ورکرز کو ریاستی اداروں اور قیادت سے سخت مایوسی تھی، ہر ضلع میں جا کر ورکرز کو دوبارہ حوصلہ دلایا۔

قومی خبریں سے مزید