• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔

پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر نے بتایا کہ اس بدقسمت طیارے میں کُل 99 افراد حادثے کا شکار ہوئے، جس میں سے 91 مسافر  اور باقی جہاز کا کریو شامل تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن حادثے کا شکار  73 مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دے دیا گیا ہے، یہ معاوضہ انشورنس کمپنی سے دلوایا گیا تھا، 18 مسافروں کے لواحقین عدالتوں میں چلے گئے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید تحقیقات کے لیے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور کہا کہ کمیٹی تمام لواحقین سے بات کرے اور معاوضہ دلوانے میں کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید