• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری کی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکیاں لیتے ویڈیو وائرل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے خلاف فتح جشن مناتے ہوئے بھارتی طیارے رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی۔ ان مناطر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگاتے اور چائے پیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک ہونے والے معرکہ حق کی کامیابی پر گورنر ہاؤس کراچی میں حال ہی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا گیا۔

اس تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہم تو جشن منارہے ہیں تمہارا ہاں صف ماتم کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مودی ہم تو جنگ جیت کر آتشبازی کر رہے ہیں تمہارے ہاں اتنا سناٹا کیوں ہے؟