لاٹری ……
کل ایک ملنگ سے عجیب مکالمہ ہوا۔
وہ روز ایک سگنل پر کھڑا ملتا تھا۔
کبھی کبھار میں پانچ دس روپے دے دیتا تھا۔
کل سو کا نوٹ دیا۔
اسے تھوڑا جھٹکا لگا۔ پھر کہنے لگا،
ارے واہ، نئی موٹرسائیکل۔
لاٹری لگی ہے یا آمدنی بڑھ گئی ہے؟
میں ہنسا،
نہیں۔ بڑے بھائی باہر چلے گئے ہیں۔
پھر میں نے اس پر توجہ دی۔
حلیہ کچھ بدلا بدلا سا تھا۔
نیا کشکول، گلے میں قیمتی نگوں کی تین چار مالائیں۔
میں نے پوچھا،
لاٹری لگی ہے یا آمدنی بڑھ گئی ہے؟
وہ ہنسا،
نہیں۔ بڑے بھائی باہر چلے گئے ہیں۔