• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔

تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنے پر فضائی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید