کوہستان کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر نیب نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت میں 6 درخواستیں دائر کر دیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ نیب خیبر پختونخوا کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کر رہا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے سامنے آرہے ہیں۔
ڈی جی نیب کے پی نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور نیب قانون کے مطابق عدالت سے نیب کے احکامات کی توثیق ضروری ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔