• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کو نقصان ہو، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ دو قومی نظریہ خلیجِ بنگال میں غرق نہیں ہوا، اگر دو قومی نظریہ غلط ہوتا تو بنگلا دیش بھارت کا غلام بن جاتا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آج فوج کا سربراہ ایک شیر دل حافظ ہے، اس کا ایمان مضبوط ہے، افواجِ پاکستان کو پتہ تھا کہ ایک دن یہ امتحان آنا ہے اور ہم نے قوم کو سرخرو کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن آرام سے نہیں بیٹھے گا، آج پاکستان کو سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، سیاسی درجۂ حرارت نیچے لانا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید