• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکنِ KPK اسمبلی فیصل زمان کے اثاثوں کی چھان بین شروع


قومی احتساب بیورو (نیب) نے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے فیصل زمان اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر ہری پور سے مانگ لیں۔

نیب خیبر پختون خوا کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل زمان کے اثاثوں کی تفصیلات 19 جنوری تک فراہم کی جائیں۔

نیب کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل زمان کے والد، والدہ، بیوی، بیٹے اور 3 بیٹیوں کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں۔


نیب خیبر پختون خوا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو یہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل زمان پی کے 42 ہری پور تھری سے بحیثیت آزاد رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید