خدشہ ……
میں نے کئی بار ڈوڈو کو کال کرنے کی کوشش کی۔
اس نے فون نہیں اٹھایا۔
بھابھی کو کال ملائی۔
وہ گھر پر نہیں تھیں۔
ڈوڈو کے بھائی کو فون کیا۔
وہ اپنے دفتر میں تھا۔
اتنے پریشان کیوں ہورہے ہیں؟ میری بیوی نے سوال کیا۔
خدشہ ہے کہ ڈوڈو کو کوئی حادثہ پیش آگیا ہے۔
یا شوگر کم ہونے سے کہیں بے ہوش پڑا ہے۔
یا ہارٹ اٹیک کے بعد ایمرجنسی میں ہے،
میں بڑبڑایا۔
خدا خیر کرے، یہ خدشات کیوں ہیں؟ بیوی نے پوچھا۔
میں نے روہانسا ہوکر کہا،
دو گھنٹے ہوگئے،
اس نے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا۔