• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور ’سستا شاہ رُخ‘ قرار دے دیا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور ’سستا شاہ رخ‘ قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی توجہ گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر کے شو ’کیپٹل ٹاک‘ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی طرف دلائی۔

اس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کون ہے؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہے، وہ سستا شاہ رُخ خان ہے، ابھی تو وہ سینیٹر ہے، اس کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں، ایسے شخص کی حالت پر رحم ہی کھایا جا سکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی نجم سیٹھی کے تجزیوں کے حوالے سے کہا کہ نجم سیٹھی کی چڑیا بوڑھی ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید