• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن گمراہ کن ہے: ندیم افضل چن

ندیم افضل چن—فائل فوٹو
ندیم افضل چن—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں دیے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔

ندیم چن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اتحاد کا معاہدہ الیکشن کمیشن میں جمع ہے، ماضی میں ایسی ہی پٹیشنز ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن نے مسترد کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ وکلاء ذاتی مفاد کےلیے پارٹی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے دباؤ میں آئی، نہ اب آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید