• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار  ہونے والے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں۔

عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 86  کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید