• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں صوبائی حکومت کی ترمیم کالعدم قرار

پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔

پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ میں صوبائی حکومت کی ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد 2022ء میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی، ترمیم کے بعد صوبے کے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات واپس لیے گئے، ترمیم کے بعد بلدیاتی نمائندوں سے فنڈز کے استعمال کا اختیار بھی واپس لیا گیا، تحصیل کے میئر اور ویلیج کونسل کے نمائندوں کے اختیارات بھی حکومت نے اپنے پاس رکھے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید