پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جو کچھ اس میں ملک میں ہو رہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتہ ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ملک کو انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جو شہباز اور مریم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔