پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اپنا بچن پھر تازہ کرلیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سماجی کارکن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سب کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ملالہ کاؤ بوائےہیٹ پہن کر سائیکل چلاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سائیکل چلانی نہیں آتی اور اپنے شوہر عصر ملک سے سائیکل چلانی سیکھ رہی ہیں۔
سماجی کارکن نے اس خوبصورت ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں پہلی بار سائیکل پر سوار ہو رہی ہوں۔
سائیکل چلانے میں ناکامی کے بعد کم عمر نوبیل انعام یافتہ بلآخر اپنے شوہر کے ساتھ ٹینڈم سائیکل پر بیٹھ گئیں اور سائیل چلانی سیکھ لی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ نیا ہنر سیکھنے کا تعلق عمر سے نہیں، کبھی بھی کسی بھی عمر میں کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں۔