لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی نجکاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں، 17 انجینئرز نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے اپلائی کیا تھا۔
لیسکو بورڈ کے ذرائع کے مطابق 3 حتمی امیدواروں کے ناموں کی سمری وزارت پاور کو بھجوائی جائے گی، لیسکو کے موجودہ چیف رمضان بٹ اور جی ایم اعجاز بھٹی نے بھی انٹرویو دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔