تقریر ……
میں نے اسکول کے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
تقریر سن کر سب ہنسنے لگتے تھے۔
یہ دیکھ کر میں نے اسٹینڈاپ کامیڈی شروع کی۔
تب سب نے ہنسنا بند کردیا۔
میں خود ٹیچر بن گیا تاکہ دن بھر لیکچر دیتا رہوں۔
ڈر کے مارے بچوں نے اسکول آنا چھوڑ دیا۔
میں نے تقریروں کے لالچ میں الیکشن میں حصہ لیا۔
جیتنا تو خیر کیا تھا، جلسوں میں بھی کوئی نہ آیا۔
خدا شکر خورے کو شکر دیتا ہے۔
یوٹیوب کا زمانہ آگیا۔
میں نے اپنا چینل کھول لیا۔
اب سارا دن کیمرے کے سامنے تقریر کرتا رہتا ہوں۔