• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، ڈاکٹر جوڑے کے 9 بچے اسرائیلی بمباری میں شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی بمباری میں غزہ کے ڈاکٹر خاندان کا تقریباً پورا خاندان شہید ہوگیا ہے ، خاتون ڈاکٹر آلاء النجار دوسرے بچوں کی جانیں بچانے کیلئے اسپتال میں موجود تھیں، ان کے شوہر ڈاکٹر حمدی گھر واپس پہنچے تو بمباری ہوگئی خاتون ڈاکٹر نے اسپتال میں بچوں کی میتیں خود وصول کیں اور کام جاری رکھا، ان کے ساتھی ڈاکٹر منیر کا کہنا ہے کہ اس درد کو بیان نہیں کیا جاسکتا، طبی عملے کو نشانہ بنایا اور پورے کے پورے خاندانوں کو مٹایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کے الناصر میڈیکل کمپلیکس کے تحت چلنے والے التحریراسپتال میں تعینات ماہر اطفال ڈاکٹر آلاء النجار اس وقت مریض بچوں کا علاج کر رہی تھیں جب انہیں اطلاع ملی کہ ان کے اپنے 9 بچے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ،حملے میں خاتون ڈاکٹر کے شوہر جو خود بھی ڈاکٹر ہیں وہ اور ان کا بڑا بیٹا شدید زخمی ہوگئے ہیں اور زندگی وموت کی کشمکش میں ہیں ، ان بچوں کی عمریں 7ماہ سے لیکر 12سال تک ہیں، دو بچوں کی میتیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں ۔یہ المناک واقعہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر آلاء کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈیوٹی پر جا چکی تھیں۔ ان کے شوہر، ڈاکٹر حمدی النجار انہیں اسپتال چھوڑنے کے بعد واپس گھر پہنچے ہی تھے کہ اسرائیلی فضائی حملے نے ان کا گھر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔اس حملے میں ان کے 9بچے یحییٰ، رکان، رسلان، جبران، إيف، ريفان، سیدين، لقمان اور سیدرا موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ ان کا دسواں بچہ آدم شدید زخمی ہوا۔ ڈاکٹر حمدی خود بھی زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید