• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امداد کے منتظر 6 فلسطینی گولیوں کا نشانہ بن گئے، اسرائیلی بمباری سے 48 شہید

کراچی ، غزہ (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، واقعہ مغربی رفح میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہری امداد کیلئے قائم متنازع امدادی مرکز جانے کی کوشش کررہے تھے ،اسرائیلی بمباری سے 48شہید ہوگئے، اسرائیلی نسل کشی کے 600دن مکمل ، 54ہزار 84شہید، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے امداد کی تقسیم کا امریکی ماڈل مسترد کردیا ۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت عالمی برادری نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ،اٹلی نے اسرائیلی حملے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے، بدھ کے روز غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 48فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہداء میں فلسطینی صحافی اسامہ الربد کے خاندان کے 8افراد بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید