• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ جوہری قوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کے لیے ناقابل فراموش تحفہ ہے۔ مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے جوہری صلاحیت کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں سر اٹھا کر جینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمیں کسی سے دبنے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ، مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں، متحد ہوکر ان لوگوں کا قلع قمع کریں جو پاکستان کے اندر تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید