تگڑا ……
ڈوڈو کا بیل آیا تو، محلے میں دھوم مچ گئی۔
ہر شخص کی زبان پر ایک ہی سوال تھا،
کتنے کا ہے،
کتنے کا ہے؟
بیل تھا بھی بہت خوب صورت۔
سفید براق رنگ،
تھل تھل کرتا جسم،
موٹی گردن،
پشت پر نکلا ہوا کوہان،
چھوٹے سینگ،
کاجل لگی آنکھیں۔
ڈوڈو شام کو ٹہلانے نکلتا تو لوگ سحر زدہ ہوجاتے۔
گلی کے بچے شور مچاتے پیچھے پیچھے چلتے۔
میں نے بیل کی تعریف کی ،
تو ڈوڈو خوش ہوا۔
میں نے پوچھا،
آج کل نام رکھنے کا دستور ہے۔
اس تگڑے بیل کا کیا نام ہے؟
ڈوڈو نے مسکرا کے کہا، بجٹ!۔