• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امدادی مرکز پر قتل عام، اسرائیلی ٹینکوں، ڈرون کی شیلنگ، 27 شہید

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں امداد کے نام پر موت کا رقص جاری ہے، اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں رفح میں امدادی مرکز پر فلسطینیوں کا قتل عام ،فلسطینی محکمہ شہری دفاع محمد باسل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رفح میں متنازع امریکی امدادی مرکز کے قریب امداد کیلئے جمع ہجوم پر ٹینکوں اور ڈرون سے شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں 27فلسطینی شہید اور 90افراد زخمی ہوگئے،"اسرائیلی فوج نے منگل کو بتایا کہ اس کے تین فوجی شمالی غزہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان تازہ ہلاکتوں کے ساتھ، تنازع کے آغاز سے اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 424 ہو گئی ہے۔"اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن سے داغا گیا میزائل ʼروک لیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد سامنے آیا ہے۔"اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کےنے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں امدادی تقسیم کے مقامات کے آس پاس شہریوں پر "مہلک حملے" جنگی جرم ہیں۔گزشتہ 8دنوں میں ایسے حملوں کے دوران اب تک 108فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید