• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف حکومت مذاکرات، مزید مطالبات سامنے آگئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مزید مطالبات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدر آمد کیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنے کے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانے کے اقدمات کو یقینی بنائیں، مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی فراہم نہ کریں، صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کر کے نئی ملازمتوں پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ طے کردہ اہداف پر پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کا حصول یقینی بنایا جائے، طے شدہ اہداف کے حصول کےلیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بجلی، گیس چوری اور اسمگلنگ روکنے کےلیے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں۔

آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کےلیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔

تجارتی خبریں سے مزید