روم (جنگ نیوز)آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر پیڈی مک کوری نے اسرائیلی حریف کو ہراکر غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ’’فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا۔ عرب میڈیا کے مطابق 27 سالہ مک کوری نے روم میں سابق اسرائیلی فوجی شوکی فراج کو متفقہ فیصلے کے تحت شکست دی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر انہوں نے فراج کو گرانے کے بعد ان کے منہ کے سامنے ’’فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا، جس کے بعد تماشائیوں نے بھی یہی نعرے بلند کیے۔جیت کے بعد جب ریفری نے انہیں فاتح قرار دیا، تو وہ فلسطینی پرچم میں لپٹے ہوئے تھے۔