ملتان ( سٹاف رپورٹر ) درگاہ عالیہ حضرت سیدنا چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عید الاضحیٰ کا دن اخوت و بھائی چارے اور غمگساری کادرس دیتا ہےاور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دوسروں کی مدد اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہماری سماجی و مذہبی ذمہ داری ہے، آخرمیں سجادہ نشین سیدنا چادروالی سرکارؒ نے ملکی ترقی و قومی سلامتی اور بالخصوص غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔