بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا، مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 آج دوپہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی کے صرف 5 منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں کل 242 مسافر سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 241 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
حادثے کے شکار طیاے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 1 کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ روپانی بھی طیارے میں سوار تھے۔