پنجاب رینجرز کے اہلکار علی اور شاہ زیب نے اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
عید کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے۔
اس قسط میں رینجرز کے اہلکار علی اور شاہ زیب نے اپنی سحر انگیز آواز میں میں گانا بھی سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس وائرل ویڈیو میں رینجرز کے اہلکار علی کو گٹار بجاتے اور شاہ زیب کو مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ’تیرا میرا پیار ہے امر‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور رینجرز کے اہلکاروں کی خوبصورت آوازوں کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔