• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی

اڈیالہ جیل : فائل فوٹو
اڈیالہ جیل : فائل فوٹو 

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا، عدالت نے مجرموں کو 20 لاکھ روپے ہرجانے، 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

مجرموں نے جنوری 2024 میں جیل میں حوالاتی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی نے مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید