• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے، اسرائیل نے 25 کمرشل طیارے قبرص منتقل کردیئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل اور ایران کے پے درپے حملوں کے بعد کشیدگی انتہائی عروج پر ہے اور دونوں ممالک مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ایسے میں اسرائیل نے بن گورین تل ابیب ایئرپورٹ سے25کمرشل طیارے قبرص کے دو مختلف ایئرپورٹس پر منتقل کر دیئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ابھی بھی 100 کمرشل طیارے موجود ہیں۔ راڈار ڈیٹا کے مطابق تل ابیب ایئرپورٹ سے گذشتہ روز 17 مسافر طیارے قبرص کے جنوبی شہر لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارک کیے گئے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق تل ابیب سے اڑان کے بعد مزید 8 کمرشل قیمتی طیارے قبر کے پافوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارے گئے جو گزشتہ روز سے وہاں موجود ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب بن گورین ایئرپورٹ پر اماراتی ایئر لائن کے ایک طیارے سمیت 75 ہوائی جہاز موجود ہیں۔ بیر شیبہ ایئرپورٹ پر 10 جبکہ اسرائیل کے ہائفہ ایئرپورٹ پر 15 مسافر طیارے موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ایران نے بھی ممکنہ حملوں سے شدید نقصانات سے بچاؤ کیلئے ہفتے کی دوپہر تہران ایئرپورٹ سے متعدد طیارے مختلف دیگر ایئرپورٹ پر منتقل کر دیئے۔

اہم خبریں سے مزید