• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملہ، بھارت نے SCO کا مشترکہ اعلامیہ نظرانداز کردیا

اسلام آباد ( فاروق اقدس) بھارت جو شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن ہے لیکن اس نے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے تناظر میں جاری کئے گئے تنظیم کے مشترکہ اعلامیے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا انفرادی موقف جاری کیا ہے جس سے اسکی دوغلی سفارتکاری ،ایران سے ہمدردی کا ڈھونگ اور خود غرضی آشکار ہوتی ہے،بھارت نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی نہ ایران کیساتھ اظہار یکجہتی ، شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے میں جہاں تمام رکن ممالک نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی وہیں بھارت نے خود کو اس اجتماعی موقف سے علیٰحدہ کر کے اپنی دوغلی سفارتکاری اور مفاد پرستی کو آشکار کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید