• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— اسکرین گریپ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— اسکرین گریپ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید