• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جوابی حملے کیلئے تیار ہیں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے تنازع طویل ہونے کا خوف نہیں، زمینی فوج اتارنے میں دلچسپی نہیں، ہم جوابی حملے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، ہماری جنگ ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا، ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کو بہت لمبے عرصے کے لیے پیچھے کر دیا ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے دوران ایرانی میزائل پروگرام ناکام ثابت ہو گیا، اب آنے والے سالوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مشن کو ہلکا نہیں لیا، ایران کو بات چیت اور تعلقات بحال کرنے کا موقع دیا، امریکا کو ایران کی طرف سے بالواسطہ پیغامات ملے تھے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کی سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا جوہری پروگرام ہے، حتمی فیصلہ اُسی وقت ہوا جب ایران پر حملہ کیا گیا، اگر ایران جوابی حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، ایران سے طویل مدتی مفاہمت پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے امریکا کو ایران کے خلاف کارروائی کی ترغیب دی، ٹرمپ کا اقدام ان کے صدارتی اختیارات سے بالاتر نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید