• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری تنصیبات سے متعلق ایرانی سلامتی کے مشیر کا اہم بیان

ایرانی سپریم لیڈ ر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے کہا ہے کہ یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہو گئیں، تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی سلامتی کے مشیر علی شامخانی نے کہا کہ ایران کے پاس افزودہ مواد ابھی بھی محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقِ دفاع کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق کے ساتھ ہیں، جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے۔

خامنہ ای کے مشیر نے مزید کہا کہ اندھے حملوں سے بچیں ، سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس سے قبل عالمی جوہری توانائی ایجنسی رافیل گروسی نے کہا تھا کہ ایران کی زیرِ زمین فردو جوہری تنصیب میں امریکی حملے سے ہوئے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں رافیل گروسی نے یہ بھی کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ فردو جوہری تنصیب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فردو اور دیگر ایرانی جوہری تنصیبات کے جائزے کا جلد موقع ملے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید