اسلام آباد( صالح ظافر) سابق شاہ ایران رضاشاہ پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نام براہ راست پیغام میں کہا:"مستعفی ہو جائیے۔ اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو منصفانہ ٹرائل اور قانون کے تحت کارروائی کا موقع دیا جائے گا۔ان لوگوں کے لیے جو اسلامی جمہوریہ کے بجائے ایرانی قوم سے وفادار ہیں، اگر وہ آج عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو جمہوری ایران میں ان کے لیے ایک روشن مستقبل موجود ہے۔ یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔منگل کی صبح کے اوائل میں اعلان ہونے والی جنگ بندی نے 12دنوں سے جاری ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کے بعد اور امریکہ کی مداخلت کے بعد کچھ ضروری سکون فراہم کیا لیکن ایرانی ولی عہد رضا پہلوی اس جنگ بندی سے سب سے زیادہ مایوس دکھائی دیے۔ پیرس میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایرانی عوام کے لیے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا۔انہوں نے اپنا پیغام اسلامی انقلابی گارڈز کور (پاسداران) کے اہلکاروں کو دیا، جو کہ ایرانی حکومت کا سب سے سخت گیر ادارہ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا:"اسی مقصد کے تحت، آج میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم ایک باقاعدہ چینل قائم کر رہے ہیں جس کے ذریعے فوجی، سیکیورٹی، اور پولیس اہلکار براہِ راست مجھ سے، میری ٹیم سے، اور ہماری بڑھتی ہوئی تحریک سے رابطہ کر سکیں گے۔