• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تنصیبات پر بمباری: کیا ٹرمپ نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی؟

نیویارک (تجزیہ : عظیم ایم میاں)ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد امریکا میں ایک مرتبہ پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے یہ حکم دے کر امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔ امریکی قوانین کے مطابق کسی ملک کے خلاف اعلان جنگ کےلیے امریکی کانگریس کی منظوری لازمی ہے مگر ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ عملاً اس کی پابندی نہیں ہوتی اس ضمن میں بطور کمانڈر انچیف، صدر ریگن، بائیڈن، اوباما اورٹرمپ کے اقدامات کے ریکارڈ کا حوالہ دیاجاسکتا ہے۔ اسرائیل اور ایران میں مکمل جنگ بندی سے قبل ہی امریکا کے داخلی سیاسی محاذ پر امریکی افواج کے کمانڈر انچیف اور صدر ٹرمپ کو امریکی آئین کے تحت حاصل اختیارات بارے ایک پرانی بحث کو نئے سرے سے تازہ کردیا ہے ۔ امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر چارلس شومر ری پبلکن سینیٹر ٹام کین، ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن ٹرمپ کے اقدامات پر معترض ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سیاسی مخالفین جن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت، جنگ کی مخالف اور امن کی حامی لابی اور تنظیمیں اور بعض ری پبلکن پارٹی کے لبرل حلقے بھی شامل ہیں ان کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تنصیبات پر براہ راست حملوں کا حکم دیکر امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ کسی ملک کے خلاف اعلان جنگ کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری لازمی ضررورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید