• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی نیتن یاہو کو جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر آمادہ ہوں۔ یہ کوشش ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد ہونے والی جنگ بندی کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے ’نیوز ویک‘ کو بتایا کہ ایک معاہدہ ہونا بہت ممکن ہے۔ صدر اسرائیلیوں کو قائل کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں کہ اب، جب وہ ایران کے معاملے سے فارغ ہو چکے ہیں، تو معاہدے کا وقت بالکل موزوں ہے۔
اہم خبریں سے مزید