• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھول دیں

تہران (اے ایف پی) ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ۔ ایران نے بین الاقوامی پرواز کےلیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں گو کہ ایرانی حکام کے مطابق ملک کے بڑے حصے میں پابندیاں ہنوز برقرار ہیں۔ہفتہ کو یہاں متعلقہ ایرانی حکام نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں ڈومیسٹک ، انٹرنیشنل اور اوور فلائٹ آپریشنز شروع کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ ملک وسطیٰ اور مغربی حصوں میں صرف بین الاقوامی پروازوں کےلیے کھولے گئے ہیں۔ وزارت روڈز اینڈ اربن ڈیولیمپنٹ کے ترجمان ماجد نے بتایا کہ تہران میں مہرآباد اور امام خمینی ایئر پورٹس سمیت شمال، جنوب اور مغربی علاقوں میں واقع انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے پروازیں بدستور معطل ہیں۔اور لوگوں کو (1) ان ائیر پورٹس نہ جانے کا کہا گیا ہے۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات اور ہدایات پر عمل کریں۔ ایران نے اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں کے بعد 13جون پورے ملک کی فضائی حدود بندکردی تھیں۔ تاہم اب کھولے جانے والے ایئرپورٹس میں مشہد ائر پورٹ بھی شامل ہے جو مشرق میں واقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید