• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کن ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری اب 32 ممالک کا ویزا فری یا آن ارائیول کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

رہائش و شہریت سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب دنیا بھر میں 100ویں نمبر پر ہے، جو اس سے قبل 113ویں نمبر پر تھا۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز 2025ء کے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ 193 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یورپی ممالک بشمول ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹ 189 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے جن ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سفر کرسکتے ہیں ان میں یہ 32 ممالک شامل ہیں۔ 

ویزا فری

  1. بارباڈوس
  2. ڈومینیکا
  3. گمبیا
  4. ہیٹی
  5. مائیکرونیشیا
  6. روانڈا
  7. سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
  8. ٹرینیڈاڈ ایںڈ ٹوباگو
  9. وانواتو

ویزا آن ارائیول

  1. برونڈی
  2. کمبوڈیا
  3. کیپ وردے جزائر
  4. کوموروس
  5. جبوتی
  6. گنی بساؤ
  7. کینیا
  8. مڈغاسکر
  9. مالدیپ
  10. مونٹسیرات
  11. موزمبیق
  12. نیپال
  13. نیو
  14. پلاؤ جزائر
  15. قطر
  16. ساموا
  17. سینیگال
  18. سیشیلز
  19. سیرا لیون
  20. صومالیہ
  21. سری لنکا
  22. مشرقی تیمور
  23. تووالو
خاص رپورٹ سے مزید