• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سوات میں چوتھے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔

4 روز قبل دریائے سوات میں 17 افراد ڈوبے تھے جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 4 کو بچالیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے جس میں ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور کئی مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید