پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقت ور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔
دوسری جانب ایم ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور بالائی علاقوں میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔