بھارت میں ممبئی کے ایک اسکول کی 40 سالہ خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کا متعدد مرتبہ جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر شادی شدہ اور بچوں کی والدہ بھی ہے، اس کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال سے تحفظ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خاتون ٹیچر نے پچھلے ایک سال میں کئی مرتبہ طالب علم کو ہراساں کیا، جبکہ اس کے خلاف درج شکایت پر متعلقہ اسکول نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ممبئی کے ایک اسکول میں انگریزی پڑھاتی ہے اور اسکول کے سالانہ فنکشن کیلئے ایک ڈانس گروپ بنانے کیلئے مختلف میٹنگز کے دوران اس نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے، جس کے بعد مختلف مواقع پر اس کا متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا، جس کی وجہ سے طالب علم پریشان رہنے لگا۔
تحقیقات کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب طالب علم کے اہلخانہ نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی تو طالب علم نے سارا معاملہ گھر والوں کے سامنے رکھ دیا، تاہم اس کے اہلخانہ نے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب طالب علم باریویں کے امتحانات سے فارغ ہوگیا تو ٹیچر نے اسے دوبارہ رابطہ کیا اور اپنے گھریلو ملازم کے ذریعے رابطہ کرکے اس سے ملنے کا کہا تو طالب علم کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور خاتون ٹیچر کےخلاف مقدمہ درج کروادیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔