ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، لڑکے کی والدہ نے اسے ٹیوشن جانے کیلئے کہا تھا مگر وہ اس پر تیار نہیں تھا، جس پر ماں بیٹے میں بحث شروع ہوگئی، جس کے بعد لڑکا گھر سے نکل گیا اور عمارت کی 49 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔