لکی مروت(نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کی حرامہ تالہ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی،فتنہ الحوارج ٹیپو گل گروپ کے 3اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ گاؤں حرامہ کے قریب بھٹنی نہر کی کچی سڑک پر فتنہ الحوارج گروپ کے دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں تین خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب ولد سمیع اللہ سکنہ گنڈی خان خیل، قدرت اللہ عرف ابو بکر ولد رحمت اللہ سکنہ گنڈی خان خیل، ضلع لکی مروت اور ہجرت اللہ عرف ہجرت ولد شاہ میر سکنہ حرام تالہ گمبیلا، ضلع لکی مروت کے ناموں سے ہوئی ہے۔