• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے شاہین آفریدی کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی ٹیم ممبران کے ساتھ تلخ کلامی پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ شاہین آفریدی کپتان سلمان آغا اور کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہیں، ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ بے بنیاد افواہیں اور من گھڑت خبریں ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ سب مذموم مقاصد کے تحت جان بوجھ کر ٹیم کے اندر انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا گیا۔

پی سی بی اس مہم کو ٹیم کا ماحول خراب کرنے کی ایک سنگین کردار کشی سمجھتا ہے اور ان افراد یا اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کریں گے جنہوں نے جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔

پی سی بی کے مطابق قانونی کارروائی میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم سے متعلق دفعات بھی شامل ہوں گی، ملوث افراد کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔

پی سی بی نے کہا عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی من گھڑت اور جھوٹی خبروں سے گریز کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید