• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ: اہلیہ حبا فواد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران حبا فواد نے کہا ہے کہ آج فواد چوہدری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے، عدالت کی شکر گزار ہوں کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔

حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، فیصلہ سننے کی جرأت سب کو ہونی چاہیے، چاہے سزا ہو یا بری ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں مجھے نہیں پتہ کہ ان کے وکلاء نے ان کے دفاع میں کیا کہا، یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج بھی ہماری ہے، ہم ان کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

قومی خبریں سے مزید