• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 6 افراد ہلاک، 7 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 6افرادجاںبحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 28جون سے اب تک مون سون بارشوں کے دوران آبی ریلے میں بہہ جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 6افرادجاں بحق 7زخمی ہوئے ۔پی ڈی ایم اے رپوٹ کے مطابق زیادہ تر اموات بلوچستان کے اضلاع ژوب ،زیارت ،کوہلو ،موسی خیل میں آبی ریلے میں بہہ جانے اور آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں ،رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں سے مجموعی طورپر سولہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ، یہ نقصانات ضلع خضداراور زیارت میں ہوئے محکمہ تعلیم کا ایک اسکول بھی حالیہ بارشوں سے متاثر ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید